چین میں بھی شاہی قلعہ لاہور

شنگھائی (میڈیا پاکستان) لاہور کا شاہی قلعہ چین میں؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ ارے جناب، جہاں چین اور پاکستان جیسی سچی اور پکی دوستی ہو وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ بس یہی وجہ ہے کہ لاہور کا تاریخی قلعہ اب اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ چین کے شہر شنگھائی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ شنگھائی کا یہ شاہی قلعہ لاہور اسی ہمہ جہت دوستی کی ایک شاندار مثال ہے ۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق شنگھائی میں قائم کیا گیا یہ شاہی قلعہ آرکیٹیکچر اینڈ بلڈنگ پراجیکٹس کا حصہ ہے جسے جو بھی دیکھتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے ۔ چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ اس کی تصاویر کو بھی ہزاروں مرتبہ دیکھا اور لائیک کیا جاچکا ہے ، شاہی قلعہ کے صدر دروازے پر لہراتے چین اور پاکستان کے جھنڈے دونوں ممالک کی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …