سعودی عرب سے بڑی خبر، شاہ فہد کا بیٹا ہٹائے جانیوالے نائب ولی عہدمحمد بن نائف کے حق میں کھڑا ہوگیا،ایسا اعلان کردیا کہ پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا

ریاض( میڈیا پاکستان آن لائن) سعودی شہزادہ عبدالعزیز عہدے سے ہٹائے جانیوالے نائب ولی عہد محمد بن نائف کے حق میں کھڑا ہوگیا اور مشورہ دیا ہے کہ کسی نے آپ کی کچھ مدد نہیں کرنی ، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور صدق دل سے مدد مانگیں تو آپ کو مایوسی نہیں ہوگی ۔
شاہ فہد کے صاحبزادے عبدالعزیز نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں محمد بن نائف کادفاع کیا اور ’محمد بن نائف کو نقصان نہ پہنچائیں‘ کے ٹیگ کیساتھ سابق نائب ولی عہدکو نصیحت بھی کیا کہ اسے کیا کرناچاہیے ۔ عبدالعزیز نے لکھاکہ ’آپ مجھے جانتے ہیں، میں نے آپ کو یا کسی اور کو کبھی دھوکہ نہیں دیا، حتیٰ کہ اگرپوری دنیا ہی آپ کی طرف ہو، کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا اورآپ یہ دیکھ بھی چکے ہیں، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور دل کی گہرائیوں سے اسی سے مدد مانگیں، مایوس نہ ہوں ، اگرآپ نے اللہ تعالیٰ سے صدق دل سے مدد مانگی تو آپ کی فتح ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید …