جرمنی میں عالمی صنعتی میلے کا آغاز ‘چانسلر میرکل نے افتتاح کیا

برلن(میڈیا92نیوز آن لائن) جرمن شہر ہینوور میں عالمی صنعتی میلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفان لوفون کے ہمراہ اس نمائش کا افتتاح کیا۔ سویڈن اس سال کے ہینوور میسے کا پارٹنر ملک ہے۔ اس مرتبہ کی صنعتی نمائش کا مرکزی عنوان انسان اور مشینوں کے درمیان رابطہ ہے۔ جرمنی کے شہر ہینوور میں ایک ہفتے تک جاری اس عالمی نمائش میں قریب 75 ممالک کے نمائش کنندگان نت نئی مصنوعات پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …