افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک

کابل(میڈیا92نیوز آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں6 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار کے ضلع گھار میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 طالبان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ دریں اثناءصوبہ غزنی میں ضلع قار ایاخ میں بھی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …