ریوڈی جینسریو ، پولیس اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 14 افراد ہلاک

ریوڈی جینسریو (میڈیا92نیوز آن لائن)ریوڈی جینسریو میں پولیس اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس نے خطہ فالیت فوگیو ٹیریو میں منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جبکہ بارہ منشیات اسمگلر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات اسمگلروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …