گورنر انتظامیہ ہر سطح پر ناکام ، صرف نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ میں کامیاب ہے ، میرواعظ

خراب موسمی صورت حال کی وجہ سے عام لوگ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، خطاب
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ریاستی حکومت کو ہر سطح پر ناکام اور اس برفیلے موسم میں بجلی ، پانی جیسے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے وہاں یہ حکومت صرف ایک ہی کام میں پیش پیش ہے اور وہ CASO کی آڑ میں یہاں کے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ ، ان کو اپنے عتاب کا نشانہ بنانا اور انہیں طاقت اور قوت کے بل پر پشت بہ دیوار کرنا اور جس کا مظاہرہ آج صبح بانڈی پورہ میں اس وقت نظر آیا جبکہ برف کی وجہ سے تمام راستے مسدود ہونے کی بنا پر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے وہاں لوگوں کے بچانے اور ان کو راحت پہنچانے کے بجائے CASO کی آڑ میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اس بات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شہرو دیہات میں لوگوں کے تئیں مکمل بے حسی اور سنگدلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے خراب موسمی صورت حال کی وجہ سے لوگ پچھلے دو مہینوں سے انتظامی سطح پر کسی بھی طرح کے سہولیات سے محروم ہیں اور لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ اشیائیہ ضروریہ کی فراہمی سے بھی محروم ہیں ۔ میرواعظ نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لائحہ عمل دور کی بات ہے کشمیری عوام بجلی اور پینے کے پانی جیسے بنیادی سہولیات کے بغیر بیشتر مقامات پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیش آئے واقعہ جس میں سڑک بند ہونے کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون اور اس کے بچے کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے جس نے انسانیت کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے ۔ میرواعظ نے جموں و کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی تمام قدرتی راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ای ک طرف جہاں کشمیر کو باقی دنیا سے جوڑنے والے تمام زمینی راستے انتظامیہ کی جانب سے بند کئے گئے ہیں وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر سرینگر شاہراہ کے بند ہونے سے وادی کا باقی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے اور شاہراہ پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مسافروں ، خواتین اور بچوں کو بنیادی ضروریات کے بغیر درماندہ ہونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے یہاں کے فطری اور پرانے راستے کھولنے سے ہی بچا جا سکتا ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اس مشکل صورت حال میں ہوائی سفر کے کرایہ میں بھی بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …