سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی شروع

رواں ماہ 500 ملین ڈالر کا ادھار تیل پاکستان پہنچ جائے گا
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔رواں ماہ پاکستان کو 500 ملین ڈالر کا تیل فراہم کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کے لیے جس امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا اس مین ادھار تیل کی فراہمی بھی شامل تھی بعد ازاں اس ادھار تیل کی فراہمی میں مسلسل تاخیر دیکھنے میں آئی جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر ادھار تیل کی فراہمی شروع کی جائے گی۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔اکنانک افئیر ڈویژن کے مطابق پاکستان کو رواں ماہ 500 ملین ڈالر کا تیل فراہم کر دیا جائے گا جس میں سے 309 ملین ڈالر کا تیل وصول کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …