بارسلونا(میڈیا پاکستان)کاتالونیا کے آزادی ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے سپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ پرتشدد واقعات میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ہسپانوی وزیراعظم نے ریفرنڈم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔کاتالونیا کے آزادی ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے سپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دیا،ریفرنڈم کے دوران جاری پرتشدد واقعات میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔کاتالونیا حکومت کی طرف سے بارسلونا کے 1300 سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا تھا ۔
