طالبان سے معاہدے میں پاکستان کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائیگا ، امریکہ

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت ختم کیے جانے کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان چند فوجی تعاون کی سرگرمیاں جاری ہیں، امریکی جنرل
واشنگٹن (میڈیا92نیوز آن لائن) امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان تنازع کے حل کے سلسلے میں مستقبل میں افغانستان میں کسی بھی قسم کا معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔رواں ہفتے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں جنرل جوزف ووٹل نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی جنوبی ایشیا میں حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان میں مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت ختم کیے جانے کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان چند فوجی تعاون کی سرگرمیاں جاری ہیں۔جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں امریکی محکمہ خارجہ میں موجود لوگوں کی حمایت بھی شامل ہے کیونکہ یہ افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر سفارتی حل کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان، امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے کہ اس جنگ کے اختتام پر کابل کو خصوصا بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی امریکی ماہرین کا یہ دعوی ہے کہ اسی خدشے کے پیش نظر پاکستان نے طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کیے ہیں۔البتہ جنرل ووٹل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس کی وجہ صرف افغان تنازع نہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا نے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …