استنبول(میڈیا92نیوز آن لائن)ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔استنبول کے کرتال ڈسٹرکٹ میں واقع اس رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔استنبول کے گورنر علی یرلیکایا کے مطابق اس بلڈنگ میں 14 فلیٹس اور 43 افراد رجسٹرڈ تھے تاہم اس کی اوپر کی تین منزلیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں جبکہ گراﺅنڈ فلور پر بغیر لائسنس کے ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ بھی قائم تھی۔ مذکورہ عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس میں دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ترک صدر نے وزیر داخلہ اور ماحولیات کے وزیر کو متاثرہ عمارت کے فوری دورے کا حکم دے دیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے 3 افراد کو ملبے سے صحیح سلامت نکالا ہے، مذکورہ عمارت کے ارد گرد کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ وہ امداد کاموں میں تاخیر کا سبب نہ بنے.
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November turkey tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …