میانمر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو کسی ایکشن سے گریز نہیں کریں گے: نکی ہیلی

نیویارک (میڈیا پاکستان) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے میانمر حکومت پرسخت تنقید کی اور کہا مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر میانمر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو کسی ایکشن سے گریز نہیں کریں گے۔
نکی ہیلی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ میانمر کو اسلحہ کی سپلائی معطل کردیں، سیکرٹری جنرل انتونیو گترش نے میانمر کی صورتحال کو ڈراؤنا خواب قراردیا۔ انہوں نے میانمر حکومت پر زور دیا کہ فوجی آپریشن فوری بند کرے اور مسلمانوں کو دوبارہ آباد کرے۔
دوسری جانب میانمار سے نقل مکانی کرنے والوں پر سمندر بھی بے رحم ہو گیا، روہنگیا مسلمانوں کی کشتی بنگلہ دیش کےقریب الٹنے سے 8 بچوں سمیت 13 افراد ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …