سری نگر: 10 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج، وادی میں ہڑتال

سری نگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 10 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج کے جبر کا نشانہ بننے والے 10 میں سے 8 نوجوانوں کو گزشتہ روز ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا جن کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے کرفیو توڑتے ہوئے شرکت کی جب کہ دو نوجوانوں کی تدفین آج ہوگی۔

شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ضلع بھر سے شریک ہونے والے ہزاروں افراد نے اس موقع پر آزادی کے حق میں اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
قابض بھارتی فوج نے 1989 سے اب تک 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا: رپورٹ

دوسری جانب حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں تین روزہ ہڑتال پر کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سری نگر میں کل بادامی باغ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ 1989 سے اب تک قابض فوج نے 95 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …