اسٹراس برگ حملے کے ملزم کے والدین اور 2 بھائی رہا

فرانس(نیٹ نیوز)
فرانس کے شہر اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں حملے کے ملزم کے والدین اور دو بھائیوں کو پولیس نے رہا کردیا۔

پراسیکوٹر کے مطابق حملہ آور سے تعلق رکھنے والے مزید 3 افراد زیر حراست ہیں، حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

حکام کے مطابق مارا جانے والا شخص عادی مجرم تھا جسے کئی یورپی ممالک میں سزا ہو چکی تھی۔ وہ تشدد اور ڈاکے سمیت کئی جرائم میں سزا یافتہ تھا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …