پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 10 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع پلواما میں قابض سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 10کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فوج نے پلوامہ کے علاقے کھاپوراسرنو میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران 3کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تین کشمیریوں کی شہادت پراحتجاج کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مزید 10نوجوان شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

قابض فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

علاوہ ازیں کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حکومتی پالیسی کے تحت کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج نے براہِ راست فائرنگ کی، بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم روکے، جبر و تشدد سے نفرت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …