مودی حکومت نئی مشکل میں پھنس گئی

نئی دہلی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے جنگی طیارے رافیل اسکینڈل سے متعلق کیس میں نریندر مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجان گوگی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رافیل ڈیل کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ رافیل ڈیل کی تحقیقات کی ضرورت نہیں اور عدالت کا یہ اختیار نہیں کہ خفیہ معاہدوں کی چھان بین کرے اور عدالت جہازوں کی خریداری سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی۔حکومت نے سپریم کورٹ کی مہارت پر سوال اٹھایا تھا کہ عدالت 59 ہزار کروڑ میں 36 طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدے پر فیصلہ نہیں کرسکتی۔یاد رہے اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل ڈیل پر حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئیں۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کئی شہروں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرہ لگایا کہ ‘ہمارا چوکیدار چور ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …