مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر اربوں روپے لوٹا دیے

لاہور (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی آنند پیرامل سے شادی دنیا کی دوسری مہنگی ترین ثابت ہوئی جس پر 10؍کروڑ ڈالرز (13؍ارب 90؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے، مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز اور بھارتی پریمیئر کرکٹ لیگ فرنچائز ممبئی انڈینز کے مالک ہیں،دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی میں مہمانوں کیلئے امبانی اور پیرامل کو5فائیواسٹار ہوٹلز کرایہ پر لینے پڑے،مہمانوں کےلئے مہارانا پرتاب ایئرپورٹ پر 100؍سے زائد چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست بھی کیاگیاتاہم دنیا کی مہنگی ترین شادی کی تقریب برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی جو 1981ء میں ہوئی جس پر 110؍ملین ڈالرز (15؍ارب 30؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے تھے۔

ایشا اور آنند کی شادی 12؍دسمبر کو ہوئی، دولہا کے والد اجے پیرامل بھی ایک ارب پتی صنعتکار ہیں، مہمانوں کی فہرست اس قدر طویل رہی کہ امبانی اور پیرامل کو پانچ فائیواسٹار ہوٹلز کرایہ پر لینے پڑے، مہمانوں کو مہارانا پرتاب ایئرپورٹ تک لانے اور لے جانے کے لیے 100؍سے زائد چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست کرنا پڑا۔ امبانی خاندان کی ممبئی میں رہائشگاہ 27؍منزلہ ہے جس پر تین ہیلی پیڈز ہیں، ملکہ ایلزبتھ کی رہائشگاہ بکنگھم محل کے بعد یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین عمارت ہے، فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت کا تخمینہ 43؍ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اجے پیرامل کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 10؍ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، 2004ء میں بھارت کے ایک اور ارب پتی لکشمی میتل کی بیٹی ونیشا اور امیت بھاٹیہ کی منگنی ورسائی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب پر 6؍کروڑ ڈالرز (8؍ارب 34؍کروڑ روپے) اخراجات آئے، ایک اور بھارتی ارب پتی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی 2016ء میں شادی کی تقریب پر 7؍کروڑ 40؍لاکھ ڈالرز (10؍ارب 29؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے، تقریب کے لیے طلائی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، طلائی برتن میں مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا، دلہن کی ساڑھی 17؍کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہوئی، زیورات کی مالیت 90؍کروڑ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …