فرانس میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد ہلاک

فرانس(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی، واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے، فائرنگ کا ملزم 29 سالہ نوجوان ہے جو اسٹراس برگ کا رہائشی ہے۔مسلح شخص کا مجرمانہ ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے،حملہ آور کے گھر چھاپہ بھی ما را گیا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا،فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔آج اسٹراسبرگ یورپین پارلیمنٹ میں یورپ کےسب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …