برطانوی وزیراعظم تھریسامے گاڑی میں لاک ہوگئیں

برلن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا، وہ بریگزٹ ڈیل پر بات کرنے برلن پہنچیں تو کار کا دروازہ لاک ہو گیا۔

گاڑی رکنے پر برطانوی وزیر اعظم گاڑی سے باہر نہ نکل سکیں، جرمن چانسلر انتظار کرتی رہیں۔ڈرائیور نے مینوئل طریقے سے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا تو تھریسامے باہر نکلیں، جنہوں نے اس لمحے چہرے پر مسکراہٹ سجالی۔تاہم کار میں لاک ہونا وزیر اعظم تھریسامے کے لیے برا شگون نکلا، کیوں کہ وہ چانسلر انجیلا مرکل کو نئی ڈیل پر آمادہ نہ کر سکیں اور عدم اعتماد سے بچنے کے لیے انہیں وطن واپس لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …