مودی نے ہار مان ہی لی

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’ عوام کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ’ میں چھتیس گڑھ، مدھیا پردیش اور راجھستان کے لوگوں کا ہمیں ایک بار موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، بی جے پی حکومت نے ان ریاستوں کے عوام کی فلاح کے لئے انتھک محنت کی تھی۔‘ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی فیملی نے ریاست کے انتخابات کیلئے دن رات کام کیا، ہار جیت زندگی کا لازمی حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …