بش سینئر کا وفادار کتا سوشل میڈیا پروائرل

(میڈیا 92 نیوز)امریکا کے اکتالیسویں صدرجارج ڈبلیوبش سینئر کا انتقال ہوا توپوری دنیا سے تعزیتی پیغامات کاسلسلہ جاری ہوا ایسے میں جوچیزسب سے زیادہ توجہ کا مرکزبنی وہ کچھ اورنہیں بلکہ چارج بش سینئرکے کتے کی اپنے مالک سے وفاداری تھی۔
ہیوسٹن میں امریکی پرچم میں لپیٹے سابق صدرکی میت کے تابوت کے قریب اداس بیٹھے کتے سیلی کی تصویرنے ہردیکھنے والا کا دل دکھی کردیا۔سوشل میڈیا پرسیلی ہیروبن گیا اورلوگوں نے سینئربش کی تعزیت کے ساتھ ساتھ سیلی کے لئے اچھے جذبات کا اظہاراورہمدردی کو بھی ضروری سمجھا۔

بش سینئر کا وفادار کتا سوشل میڈیا پروائرل
جارج بش سینئرکے کتے کی تصویراس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمشن کمپلیٹ کے کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کوپیچھے چھوڑدیا۔
سیلی اصل میں ہے کون؟
جارج بش سینئرکا چہیتا کتے سیلی کے بارے میں عوام کی دلچسپی عروج پرہوئی تواس سے جڑی ہربات منظر عام پر آگئی۔
دوسال کا ’سیلی ‘خصوصی تربیت یافتہ کتا ہے جسے رواں سال بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کی وفات کے بعدبش سینئرکوکمپنی دینے اورسپورٹ کے لئے جون میں لایا گیا تھا۔جارج بش نے ٹوئٹ میں سیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیملی میں نئے ممبرکے اضافے کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

سیلی کا نام دراصل ایک پائلٹ سیلی کے نام پررکھا گیا ہے جس نے2009ءمیں خرابی کا شکارطیارے کودریائے ہڈسن پرلینڈ کراکے شہرت پائی تھی۔
سابق امریکی صدراوربش سینئرکے بیٹے جارج بش کے انسٹاگرام پیغام کے مطابق سیلی اب والٹرریڈملٹری میڈیکل سینٹرجائیگا۔
بش کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا خاندان سیلی کو مس کرے گا لیکن یہ اطمینان بھی ہے کہ سیلی اپنے نئے گھرمیں بھی خوش رہے گا اورخوشیاں بکھیرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …