چین کے چڑیا گھر میں دنیا کی معمرترین مادہ پانڈا چل بسی

بیجنگ(میڈیا پاکستان)جنوب مشرقی چین کے شہر فوژو کے ایک چڑیا گھر کے مطابق دنیا کی معمر ترین مادہ پانڈا مر گئی ۔37 سالہ باسی نامی یہ مادہ پانڈا اپنی نسل کے تمام پانڈاں سے زیادہ عمر رسیدہ تھی اس کی عمر انسانی اعتبار سے 100 برس کے برابر تھی۔جائنٹ پانڈا کو چین کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ کئی عشروں کی کوششوں کے بعد اب ان کی نسل معدومی کا شکار نہیں ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق باسی کا نام اس وادی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے یہ ملی تھی اور وہ چار پانچ سال کی عمر سے پانڈا کے ادارے میں مقیم تھی۔سرکاری ٹیلی ویژن نے اس ادارے میں باسی کے اعزازمیں ہونے والی ماتمی تقریب براہِ راست نشر کی۔فوژو میں واقع پانڈا ریسرچ سینٹر کے ایک اہلکار نے کہاکہ ہم دکھی دل سے اعلان کرتے ہیں کہ باسی 37 برس کی عمر میں چل بسی ہے۔اہلکار کے مطابق 1990 کے ایشیائی کھیلوں کا میسکوٹ باسی سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔انھوں نے کہاکہ باسی ملک میں اور ملک سے باہر دوستی کا فرشتہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …