برٹش ورجن آئی لینڈ نے جے آئی ٹی کو معلومات دینے سے معذرت کر لی تھی ،خط کے مندرجات منظر عام پر

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو برٹس ورجن آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل نے معلومات دینے سے انکار کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ کی جانب سے جے آئی ٹی کو لکھے جانے والے خط کے مندرجات سامنے آ گئے ہیں جس میں اٹار نی جنرل برٹش ورجن آئی لینڈ کا کہناہے جے آئی ٹی کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواست میں واضح نہیں کیا گیا کہ آف شور کمپنیاں کیسی بد عنوانی میں ملوث ہیں اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آف شور کمپنیوں نے کس نوعیت کا جرم کیا ۔خط میں کہا گیاہے کہ درخواست میں متعلقہ قوانین کا حوالہ بھی نہیں دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …