سعودی عرب کا انٹرنیٹ کال پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

ریاض(میڈیا پاکستان) سعودی عرب نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر ہونے والی ویڈیو اور وائس کالز پر پابندی اگلے ہفتےاٹھانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایپس یعنی واٹس ایپ،اسکائپ اور فیس بکُ میسنجر سمیت دیگر ایپس کے ذریعے ہونے والی ویڈیو اور آڈیو کالز پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواسہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیلی کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کرکے انٹرنیٹ کالز بحال کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور امید ہے کہ اس جدید سہولت سے آئندہ ہفتے شہری مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں نے انٹرنیٹ کالز سروس کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …