سنگاپور کے سمندر میں ٹینکر سے تصادم، بحری جہاز ڈوب گیا ، 5افراد لاپتہ

سنگاپور (میڈیا پاکستان) سنگاپور کے سمندر میں کھدائی کرنے والے جہاز اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں بحری جہاز ڈوبنے سے 5افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے بحری جہاز پر عملے کے 11افراد سوار تھے جبکہ حادثے کے بعد 7چینی عملے کے افراد کو سنگاپور کی ساحلی پولیس نے بچا لیا اور انہیں سنگاپور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں ۔سنگاپور کی بحریہ اور سول ڈیفنس فورس کے علاوہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہیں جبکہ ایک سپر پوما ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …