بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید، کولگام میں مکمل ہڑتال ،موبائل ،انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر(میڈیا پاکستان)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع کولگام میں دواور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ،واقعہ کے بعد تجارتی مراکز بند کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھڈوانی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت سیار احمد وانی اور داؤد الہیٰ خان کے طورپر ہوئی ہے ۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ضلع میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے ۔نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد ضلع میں ہڑتال ہے ۔ کولگام کے قصبوں اورملحقہ علاقوں میں تمام دکانیوں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں ۔ انتظامیہ نے کھڈ وانی میں فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت کے فوری بعد کولگام اور اسلام آباد ضلعوں میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …