انٹرنیشنلتازہ ترینکرکٹکھیل

نوجود سنگھ سدھو مشکل میں، اہم خبر

نئی دہلی (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارتی کرکٹر نوجود سنگھ سدھو ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں، ان کے خلاف پرانا کیس ایک بار پھر کھل گیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں سڑک حادثے کے کیس میں سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما سدھو کیخلاف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، سدھو کو قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تاہم اب عدالت عظمیٰ نے اس حادثے میں مرنے والے شخص کے بیٹے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کو اس کیس میں قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Back to top button