انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترین

افغانستان میں جلوس پر خودکش اور چیک پوسٹوں پر حملے دھماکا، 27سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے

کابل (میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جلوس پر خودکش خودکش حملے میں 7افرادجاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہو گئے ہیں، موٹر سائیکل خودکش حملہ آور نے افغان جنگی سردار احمد شاہ مسعود کی برسی کے موقع پر نکالے گئے یادگاری جلوس کو نشانہ بنایا جس میں بھاری اسلحہ اور جھنڈے لہراتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، سائرن بجاتے ہوئے جلوس کے شرکاءنے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کی زد میں آکر 13افراد زخمی ہوگئے ، افغان وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے پرتشدد جلوس پر کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 110افراد کو گرفتار کرلیا ، 20گاڑیاں اور 10ہتھیار قبضے میں لے لئے ، خودکش دھماکے سے قبل افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو احمد شاہ مسعود کی برسی کے اجتماع پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا، دوسری جانب کابل کے قریب واردک صوبے اور ہرات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 20اہلکار ہلاک ہوگئے ، واردک کے صوبائی ترجمان نے بتایا کہ طالبان کیساتھ کئی گھنٹوں تک جاری لڑائی میں 10پولیس اہلکارہلاک اور8زخمی ہوگئے ، ان کے مطابق اس دوران فضائی مدد طلب کی گئی جس کے نتیجے میں دیمرداد ضلع میں 50سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے ، اسی طرح مغربی صوبے ہرات صوبے کے ضلع اوبی میں فوجی چیک پوسٹ پر جنگجوﺅں کے حملے میں اہلکار ہلاک ہوگئے ، صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس دوران اضافی نفری طلب کی گئی اور جوابی کارروائی میں 15طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ احمد شاہ مسعود نامی تاجک کمانڈر نے افغانستان میں روسی مداخلت اور طالبان حکومت کیخلاف مزاحمت کی قیادت کی تھی۔ ان کے یادگاری جلوس پر خودکش حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب ان کے حامی مسلح افراد ان کی یاد میں کابل کی سڑکوں پر جلوس نکال رہے تھے۔ اس دوران جلوس میں شامل مسلح افراد کی فائرنگ سے کابل میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ گولیاں لگنے سے 13افراد زخمی بھی ہوئے۔

Back to top button