بھارت میں لڑکیوں کا غلط فائدہ اُٹھانے والا شخص گرفتار ہوگیا

ممبئی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پلگھار پولیس نے بنگلادیش سے ممبئی میں 500سے زائد لڑکیوں کو فروخت کرنے کے جرم میں
ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ضلع ٹھان کے علاقے ڈومبیولی میں منپڑا سے گرفتار ہونے والے 38سالہ صید الشیخ پر پلگھار پولیس نے انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کےخلاف سات مقدمات درج ہیں لیکن گرفتاری کےبعد مزید مقدمات درج ہونے کی توقع ہے۔
پولیس انسپیکٹر جتندر وینکٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہر ماہ فی لڑکی فروخت پر چار سے پانچ ہزار بھارتی روہے ملتے تھے۔
ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ خواتین کو بالخصوص کم عمر لڑکیوں کو بنگلادیش سے لاتا تھا جس کے عوض اُسے ایک لاکھ روپے ملتے۔ لڑکیوں کو نوکری کی لالچ دے کر لایا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق بنگلا دیش میں موجود اس کے کارندے کم عمر لڑکیوں کو محبت کا جھانسا دےکر سرحد پار لے آتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں اس معاملے کے متعلق معلومات ایک سال قبل جب چار لڑکیوں کو اِس چُنگل سے پچایا گیا تھا، تب ملی تھی۔
انہوں نے اپنے احوال بتائے اور دیئے جانے والے بیانات میں شیخ کا نام لیا۔
کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ملزم بارڈر پار غیر قانونی حوالہ ٹرانزیکشنز میں بھی ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صید الشیخ کا تعلق بنگلادیش سے ہے لیکن وہ 2010سے بھارت میں سرگرم ہے.

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …