شریتا فرمین نامی کرتب باز

لاہور(میڈیا92نیوز) شریتا فرمین نامی کرتب باز
امریکی شخص نے اپنی زبان سے ماچس کی 37تیلیاں بجھانے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ’’شریتا فرمین ‘‘نامی کرتب باز نے ایک منٹ کے دوران اپنی زبان سے 37 ماچس کی تیلیاں بجھا کر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کرا لیا۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 30ماچس کی تیلیوں کا تھا جبکہ شریتااس سے قبل بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ شریتا نے ریکارڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …