پولیس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پرہل چل

(میڈیا92نیوز) پولیس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پرہل چل
بھارت میں ایک مسافر نے 25 نو جوان لڑکیوں کو اسمگل ہونے سے بچا لیا۔
ریاست اتر پردیش میں ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے محسوس کیا کہ یہ لڑکیاں پریشانی میں ہیں اور رو بھی رہی ہیں۔
اس شخص نے انتظار کئے بغیر ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر لڑکیوں کی پریشانی کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر ریلوے، وزیر اعلیٰ سمیت چند وزرأ کو ٹیگ کیا۔
اس کے ٹوئٹ میں ٹرین کا نام اور دوسری ساری معلومات شامل تھی،ساتھ ہی لکھا کہ ’لگ بھگ 25 لڑکیاں رو رہی ہیں اور کسی مشکل میں ہیں۔‘
کچھ گھنٹوں میں ہی اس ٹوئٹ الرٹ نے ریاست کے پولیس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پرہل چل مچا دی۔پولیس انسداد اسمگلنگ یونٹ سے رابطہ کر کے لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …