امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو


(میڈیا92نیوز) امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ رکنےکوتیار نہیں
امریکا میں سان ڈیگو کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی الپائن جاپہنچی۔ آگ سے کئی گھر تباہ ہوگئے ،جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
جمعہ کی صبح لگنے والی آگ اب تک 400 ایکڑ رقبہ جلاکر خاک کرچکی ہے۔ سان ڈیگو کے مشرق میں 25 میل دور تک رہنے والے الپائن کے رہائشیوں نے بھی علاقہ چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب آگ پر قابو پانے میں مصروف فائر فائٹر عملے کو گرمی بھی متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …