معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس

(میڈیا 92نیوز) معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس
بروس ویلس کی ہالی ووڈ تھرلر فلم ریپرائزل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔بریان اے ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ مجرموں کا تعاقب کرنے نکل پڑتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس کے علاوہ فرینک گریلو،جوناتھن شیچ،اولیویا کلپو،کولن ایگلز فیلڈ،نتالی یورا،جیسن مارکس اور کرسٹوفر راب سمیت دیگر شامل ہیں۔
رینڈل ایمٹ اور جارج فرلا کی مشتر کہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …