کینیڈا میں بھی ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، 33 افراد ہلاک

اوٹاوا:(میڈیا92نیوز) کینیڈا میں بھی ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، 33 افراد ہلاک ہوگئے

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ صوبہ کیوبک میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔
صوبہ کیوبک کے سب سے بڑے شہر مونٹریئل میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو پہلے ہی ہیٹ ویو سے خبردار کردیا گیا تھا۔
سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئیں جن کی عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صوبہ کیوبک کے جنوبی حصے، صوبہ اونٹاریو اور بحراوقیانوس کے علاقے شامل ہیں جب کہ ہیٹ ویو کا آغاز 29 جون سے شروع ہوا جو جلد ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …