کینیڈا میں شدیدگرمی کی لہر

(میڈیا92نیوز) کینیڈا میں شدیدگرمی کی لہر
کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے، 12 اموات شہر مونٹریال جب کہ 5 دیہی علاقوں میں ہوئیں۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہیٹ انڈیکس 40 تک پہنچ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ کینیڈا کا شمار ٹھنڈے ممالک میں ہوتا ہے جہاں اوسطاً درجہ حرارت 25 ڈگری تک رہتا ہے جب کہ 2010 میں شدید گرمی کے باعث مونٹریال میں 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …