طیب ایردوان کی 9 جولائی کو حلف برداری

انقرہ(میڈیا92نیوز) طیب ایردوان 9 جولائی کو صدر کے لیے حلف اٹھائیں گے.
صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدارتی نظام حکومت کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان 9 جولائی بروز سوموار کو ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کر دیں گے۔
صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق 24 جون کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر ایردوان 9 جولائی کو قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں دن 4 بجے حلف اٹھائیں گے۔
تقریب حلف برداری کے بعد صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدارتی نظام حکومت کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہو گا۔صدر ایردوان کے حلف اٹھانے اور اسی دن کابینہ کے اعلان کے ساتھ ملک میں صدارتی نظام حکومت کا آغاز ہو جائے گا۔۔اسمبلی میں ممبران کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے۔ستائیسویں ٹرم تقریب حلف برداری کے لئے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس 7 جولائی بروز ہفتہ دن 2 بجے منعقد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …