انٹرنیشنلتازہ ترین

بھارت:بس گہرئی کھائی میں گر گئی،50سے زائد افراد ہلاک

نئی دلی(میڈیا 92نیوز) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 50 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران 25 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Back to top button