(میڈیا92نیوز) چین نے پاکستان کے حق میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے.
چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی عظیم کوششوں اور قربانیوں کا مکمل اعتراف اور ان پر اعتماد کرے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان LU KANGنے بیجنگ میں بریفنگ میں کہی۔تر جما ن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کے سامنے سرخرو ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے سخت مالیاتی نگرانی اور دہشت گردی کی مالی مدد کے خلاف کریک ڈائون کیلئے موثر اقدمات کئے اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔