امریکہ میں صحافیوں پر حملہ، ہلاکتیں

ایناپولیس:(میڈیا92نیوز) امریکہ میں صحافیوں پر حملہ، ہلاکتیں
امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …