واشنگٹن (میڈیا92نیوز) امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر مقدمہ درج کرادیا. امریکا کی17 ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کو ʼظالمانہ اور غیر قانونی طور پر منقسم کرنے کا ملزم ٹھہراتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔اس کے متعلق واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے قانونی چارہ جوئی کی ابتدا کی۔اس کے تحت پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا آنے والوں کو داخلہ دینے سے انکار کرنے والی پالیسی کی مخالفت کی گئی ہے۔ مقدمہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹیل میں دائر کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے 20 جون کے حکم نامے کو پرفریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے خاندانوں کو ضابطے کی کارروائی اور پناہ حاصل کرنے کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اور اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے نفرت میں اضافہ ہوگا۔دریں اثنا نائب امریکی صدر مائیک پنس نے بغیر دستاویزات کے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر ʼاپنے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔برازیل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران مائیک پنس نے کہا جو امریکا کا سفر کرنا چاہتے ہیں ان
کے لیے ʼمیرے دل کا سیدھا پیغام ہے کہ اگر آپ قانونی طور پر نہیں آتے تو مت ہی آئیے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا آنے کی کوشش میں اپنی اور اپنے بچوں کی جان کو ان راستوں پر ڈال کر خطرے میں نہ ڈالیں جسے سمگلرز اور انسانی سمگلرز چلاتے ہیں۔
