بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب

جنیوا(میڈیا92نیوز) بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات کی ایک اور سازش سے پرودہ اٹھ گیا، سوئٹزر لینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اورافغان جھنڈے لہراتے پکڑے گئے، پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی آقاﺅں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، بھارت اور افغانستان پاکستان دشمنی اور زہر افشانی میں مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی، سوئٹزر لینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے رہے۔ جنیوا میں احتجاج کے دوران ثابت ہو گیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے رہے ۔ جنیوا میںا حتجاج کے دوران ثابت ہو گیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو فنڈ کرنے میں بھارت اور افغانستان پیش پیش ہیں۔ بھارت کی مدد سے چلنے والی ملک دشمن تنظیمیں بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں۔ یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی ایم کو اس کے وہ بیرونی آقا چلا رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر افشانی میں سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …