کیا کبھی ایسا ہوا تھا نہیں لیکن اب ایسا ہو گیا،چائے والے کی بیٹی اڑائے گی لڑاکا طیارہ
مدھیہ پردیش (میڈیا 92نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چائے فروخت کرنے والے کی بیٹی کو آسمان میں اڑنے کے خواب کی تعبیرمل گئی۔قریبی ضلع میں چائے بیچنے والے کی24 سالہ بیٹی آنچل گنگوال کا انتخاب بھارتی ایئرفورس کی فلائنگ برانچ میں ہوگیاجو لڑاکا طیارہ اڑائے گی۔آنچل گنگوال نے اپنی لگن اور سخت محنت سے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔آنچل کے والد کی چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جس سے وہ گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔آنچل ملکی سطح پرمنعقد ایئرفورس فائٹر پائلٹ کیلئے ریاست کی ایئر فورس کی فلائنگ برانچ میں منتخب کی جانیوالی واحد خاتون ہیں۔آنچل نے بتایا کہ اترا کھنڈ میں آنیوالے سیلاب کے بعد امدادی کاموں سے متاثر ہوکر فوج میں شامل ہونے کی تیاری شروع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …