(میڈیا92نیوز)
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈرکو ریسٹورنٹ کی مالک نے اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا ، ریسٹورنٹ کی مالک کا کہنا ہے کہ سارہ انسانیت کی لئے نہیں ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لئے کام کرتی ہے۔
مریکی خاتون ترجمان کے ساتھ یہ واقع گزشتہ رات پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کیلئے ورجینیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ پہنچیں ۔
ریسٹورینٹ میں بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی،ترجمان خاتون جب اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ کی ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک اسٹیفنی ولکنسن نے سارہ سینڈر سے کہا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرتی ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ ریسٹورنٹ سے فوری طور پر چلی جائیں۔
Last night I was told by the owner of Red Hen in Lexington, VA to leave because I work for @POTUS and I politely left. Her actions say far more about her than about me. I always do my best to treat people, including those I disagree with, respectfully and will continue to do so
— Sarah Sanders (@PressSec) June 23, 2018
ریسٹورنٹ کی مالک نے انتہائی تلخ لہجے میں پھر کہا کہ یہاں سے فوراً نکلو،اس واقعے کو سارہ سینڈر نے خود بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔
امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وہ دھیمے انداز میںاور خوش اخلاقی سے دوسروں کے ساتھ پیش آتی ہیں خواہ وہ سخت مخالف ہی کیوں نہ ہو،بہر حال وہ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی رہیں گی ۔
ریڈ ہین نامی ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لئے کام نہیں کرتیں بلکہ ٹرمپ جیسے ظالم شخص کےلئے کام کرتی ہیں ۔