ریاض(میڈیا 92نیوز) سعودی عرب میں 28 برس بعد خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد خواتین اسٹیرنگ تھام کر سڑکوں پر نکل آئیں اور ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی صاحبزادی ریم بن طلال نے بھی ڈرائیونگ کی اور وہ گاڑی چلانے والی پہلی سعودی شہزادی بن گئیں۔سعودی حکومت نے ڈرائیونگ کے دوران تصویر بنانے پر سخت پابندی عائد کی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر دو سے پانچ سال قید اور ایک سے تین لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے سعودی عرب کو سالانہ 20 ارب ریال کی بچت ہوگی۔
