انٹرنیشنلتازہ ترین

بھارتی رہنما انسانیت بھول گیا

سری نگر(میڈیا92نیوز) بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے کہا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو گولی مار دی جائے ۔ایسے وقت میں جب قابض حکومت نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے کیمیائی ہتھیار تک استعمال کررہی ہے توبی جے پی کے رکن اسمبلی اور بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈی پی واتس نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جارہے ہیں جبکہ ان لوگوں کو تو گولی مار دینی چاہیے ۔گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پتھراؤ کرنے والے 10 ہزار کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم بی جے پی کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو جمع کرائی گئی سفارش میں مقدمات ختم کرنے کی مخالفت کی ہے ۔

Back to top button