اسرائیل نے انسانوں کے بعد قبرستانوں کو بھی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کردیا


(میڈیا92نیوز)
اسرائیل نے الاقصیٰ مسجد کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ، باب الرحمت قبرستان میں دو صحابہ کرام عبیدہ ابن ا لصمیت اور شداد ابن الصمیت کی قبریں بھی موجود ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا، مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان میں فلسطینی ایک ہزار سال سے انتقال کرنے یا شہید ہونے والے پیاروں کو دفنا رہے ہیں جبکہ باب الرحمت قبرستان میں دو صحابہ کرام عبیدہ ابن صمیت اور شداد ابن الصمیت بھی دفن ہیں۔ اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے چالیس فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے، اسرائیل عالمی مخالفت کے باجود مسلسل فلسطینیوں کے درخت اور فصل کاٹ کر اس پر قبضہ کررہاہے جبکہ فلسطینیوں کے گھراور اسکول منہدم کرکے یہودی آبادکاروں کو آباد کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …