سیول(میڈیا92نیوز)فلپائن کے صدرروڈریگودوتیرتے کو خاتون کا بوسہ لینے پر تنقید کا سامناکرنا پڑگیا ہے ۔فلپائن کے گیبرائیلا گروپ نے اس عمل کو ’’نفرت انگیز‘‘ اور صدر کو’’خواتین مخالف‘‘ قرار دیا ہے ۔صدر نے جس خاتون کا بوسہ لیا تھا اس خاتون نے بعد میں کہا کہ اس میں کوئی ’’بری نیت‘‘ نہیں تھی جبکہ وہ بوسے سے قبل اور اس کے بعد مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔بہر حال یہ پہلا واقعہ نہیں کہ صدر دوتیرتے پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات لگے ہیں۔ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائن نژاد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔فلپائن نژاد غیر ملکی ملازمین نے کہا کہ دوتیرتے پسند ہیں کیونکہ انہوں نے فلپائن کی ایک اچھی تصویر پیش کی ہے ۔