واشنگٹن: (میڈیا92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جیف سیشنز کی جگہ کسی اور کو اٹارنی جنرل مقرر کرتے تو بہتر ہوتا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل پر تازہ تنقید ری پبلکن رکنِ کانگریس ٹرے گاؤڈی کے ایک بیان کے جواب میں سامنے آئی ،ٹرے گاؤڈی نے بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا تھا کہ جیف سیشنز نے اٹارنی جنرل بننے سے قبل صدر ٹرمپ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے کی تحقیقات سے خود کو الگ کرلیں گے۔ کانگریس مین گاؤڈی نے کہا تھا کہ اگر وہ ٹرمپ کی جگہ ہوتے تو انہیں بھی اس معاملے پر پریشانی ہوتی کہ ان کے اٹارنی جنرل نے انہیں پہلے کیوں نہیں بتایا کہ وہ "اپنے دور کے سب سے اہم معاملے” سے خود کو الگ رکھیں گے۔ رکن کانگریس کے اس بیان کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں گاؤڈی کے یہ الفاظ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ "کاش میں ایسا ہی کرتا۔”
