داعش نے فوجیوں پر کیا حملہ………..

بیروت (میڈیا92نیوز) شام میں داعش کے حملے میں 26 شامی اور 9 روسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، یہ بات ایک مبصر تنظیم نے بتائی، یہ حملہ رواں ہفتے ہوا تھا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے مطابق عسکریت پسندوں نے بدھ کے روز دیرالزور صوبے کے علاقے میدان کے قریب شامی اور روسی جنگجوئوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ سیرین آبزرویٹری کے سربراہ عبدالرحمٰن نے بتایا کہ حملے میں حکومت کے حامی 35 جنگجو ہلاک ہوئے جس میں 9 روسی بھی شامل تھے۔ آبزرویٹری کے سربراہ نے بتایا کہ مارے جانے والے روسیوں میں سے کچھ روسی فوجی بھی تھے جبکہ ان کے علاوہ مارے جانے والے 26 شامی فوجی تھے۔ روسی افواج شام میں فضائی حملوں میں مدد فراہم کررہی ہے تاہم ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ روس زمینی لڑائی کے لئے پرائیوٹ جنگجو بھی استعمال کررہا ہے۔ دوسری جانب روسی وزیردفاع نے بتایا کہ دیرالزور میں شدت پسندوں سے لڑائی کے دوران 4 روسی سروس مین ہلاک ہوگئے، وزارت دفاع نے تاہم یہ مقام نہیں بتایا کہ حملہ کہاں ہوا تھا۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں داعش نے میدان کے قریب حملہ کیا تھا،

روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی آرٹلری کی کمانڈنگ کرنے والے دو روسی فوجی مشیر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مزید دو افراد جو دوران لڑائی زخمی ہوئے تھے بعد ازاں وہ بھی اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ تین اور اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران 43 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …