کشمیری نوجوان کو جیپ کے ساتھ باندھنے والا میجر کی شرمناک حرکت سامنے آگئی


سری نگر(میڈیا92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی کوہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والا میجر گوگی19سالہ لڑکی کے ہمراہ ایک ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقہ میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا نامی ہوٹل میں 19سالہ لڑکی کو لے کر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراو کرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …