عراق کے عام انتخابات کی صورتحال جانیئے……….


بغداد (میڈیا92نیوز) عراق میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔ عراقی الیکٹرول کمیشن کی جانب سے اتوار کو سامنے آنے والے جزوی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی کی جماعت کو شیعہ اکثریتی علاقوں میں خاصے کم ووٹ پڑے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے لیے پارلیمان کی نشستوں کی تعداد جاری کی جائے گی۔ کمیشن نے یہ نہیں بتایا ہے کہ عام انتخابات کے حتمی اور مکمل نتائج کب جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …